ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نتیش کمار پر تیجسوی یادو کا حملہ، اب بہت ہو گیا، بہار نہیں سنبھل رہا تو استعفیٰ دے دیجیے

نتیش کمار پر تیجسوی یادو کا حملہ، اب بہت ہو گیا، بہار نہیں سنبھل رہا تو استعفیٰ دے دیجیے

Tue, 29 Oct 2019 17:59:20    S.O. News Service

پٹنہ،29/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے بعد اب اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو نے بہار حکومت خاص کر وزیر اعلی نتیش کمار کو ریاست کے طریقہ کارپر گھیرا ہے۔تیجسوی نے تو وزیر اعلی نتیش کمار سے اس بنیاد پر استعفی بھی مانگا ہے کہ اب بہت ہو گیا نہیں سنبھل رہا تو استعفیٰ دے دیجیے۔تیجسوی جو اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے سے دہلی میں ہیں ٹویٹ کرکے کہا کہ بہار میں غنڈوں، بلاتکاری، مافیاؤں، مجرموں، اور راکشسوں کاراج ہے۔وزیر اعلی صاحب، پردیش میں گاجر،مولی کی طرح لوگ کاٹے جا رہے ہیں۔ براہ مہربانی اپنے پیارے اور مہذب غنڈوں پر لگام لگائیے۔ اب بہت ہو گیا، بہار نہیں سنبھل رہا تو استعفی دے دیجیے۔تیجسوی نے کہا کہ آپ کے چندہ وصولی کے ہدف کے خاطر کتنی ماؤں کی گود خالی ہو گئی ہے۔ بے شمار بہنوں کے سہاگ اجڑ گئے ہیں، بچے یتیم ہو گئے ہیں، سیاست سے الگ کم سے کم انسانی پہلوکو ہی ذہن میں رکھتے ہوئے قانون ونظام کو ٹھیک کریئے۔تیجسوی نے اپنے مخالفین خاص کر میڈیا کے اوپر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنگل راج کی کہانی سنانے والوں کے ہونٹ پر اب مہر لگادی گئی ہے۔ یا وہ اپنی نااہلیت  کی وجہ سے شرم کے مارے کچھ بول نہیں پا رہے۔ بہار میں قتل کے واقعات میں بے شماراضافہ ہونے کے بعد ریاستی حکومت بیک فٹ پر ہے۔ حالانکہ اس کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں یہ وارداتیں ہوئی ہیں جس میں مجرموں کو گرفتار کرنے کا عمل جاری ہے۔


Share: